لوئس گریگوری کی اننگز اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ٹرننگ پوائنٹ تھا، یونس خان

لوئس گریگوری کی اننگز اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ٹرننگ پوائنٹ تھا، یونس خان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ لوئس گریگوری کی اننگز اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

ہم نیوز کے پروگرام ’گیم پلان‘ میں میزبان سویرا پاشا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پچ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچ پر باؤلنگ اچھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازو ں کا پلان آگے پیچھے ہوجاتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ بیٹسمین زیادہ شارٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور کپتان جو پلان بنا کر آتے ہیں وہ ادھر ادھر ہو جاتا ہے۔

یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پروگرام گیم پلان میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ رضوان نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ
کھلاڑیوں کو بیٹنگ پلان تبدیل کرنا ہوگا۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی بلے بازی کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل یونس خان نے کہا کہ محمد وسیم جیسے کھلاڑیوں کو ایک قدم آگے لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم کو چاہیے کہ مختلف بلے بازوں کے لیے پلان بنا کر آئیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ محمد وسیم کو کوچز سے پلان لینا چاہیے۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ شاہد آفریدی کی باؤلنگ بہت اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی وجہ سے لوگ ایونٹ دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین شاہد آفرید ی کی کارکردگی سے خو ش ہیں۔


متعلقہ خبریں