ضمنی انتخابات: تھرپارکر کے حلقہ این اے221 میں پیپلزپارٹی کامیاب


تھرپارکر کے حلقہ این 221 میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے جہاں امیرشاہ جیلانی ایک لاکھ2ہزار232ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نظام الدین52ہزار552 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے221میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57ہزار 900 تھی۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ 221 میں 87ہزار 935 مرد ووٹرز نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا۔ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار 801 تھی جبکہ 78ہزار 61 خواتین کے ووٹ کاسٹ ہوئے۔

درست ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار 459 اور خارج ووٹوں کی تعداد 5ہزار 537 ہے۔ کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی شرح58اعشاریہ88فیصد رہی۔

تھرپارکر کے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر اس سے قبل بھی پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوا تھا۔

این اے221میں پیپلزپارٹی نے2018میں78ہزار ووٹ لیےتھے۔ 2018میں پیپلزپارٹی کو 7ہزار ووٹوں کی برتری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک: نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار

تھرپارکر کا ضمنی الیکشن بھی پرتشدد رہے جہاں شرپسندوں نے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمنی انتخاب کے دوران پیش آنے والے واقعات پر بات چیت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کوئی کوتاہی یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں