پی ایس ایل: کامران اکمل نے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا

پی ایس ایل: کامران اکمل نے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں کامران اکمل نے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں کامران اکمل ایک بار پھر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کامران اکمل صرف پانچ رنز ہی بنا سکے تاہم انہوں نے بابر اعظم سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

کامران اکمل پی ایس ایل کے 57 میچوں میں ایک ہزار 542 رنز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سب سے زیادہ رنز بنانے کا مقابلہ جاری رہے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 5 سیزن میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے سب سے زیادہ 56 میچز کھیلے اور ریکارڈ 3 سینچریاں سمیت ایک ہزار 537 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

قومی ٹیم کے کپتان اورکراچی کنگزکے مایہ نازبیٹسمین بابراعظم 47 میچوں میں ایک ہزار 516 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔


متعلقہ خبریں