پی ایس ایل 6: حفیظ، فخر کی دھواں دار بلے بازی، قلندرز 9 وکٹوں سے کامیاب


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف محمد حفیظ اور فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت اننگز کے 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کی جانب سے دیئے گئے بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور نے اچھا آغاز کیا تاہم قلندرز کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گری جب کپتان سہیل اختر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


اس موقع پر تجربہ کار محمد حفیظ کریز پر آئے اور انہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے خلاف دھواں دار بلے بازی کی۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 73 جب کہ فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جہاں گیند بازوں نے نو گیندیں کرائی وہیں فیلڈرز نے کئی کیچز بھی چھوڑے۔

کوئٹہ کی اننگز

اس سے پہلے کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز پر لاہور قلندرز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئیں۔

تاہم کرس گیل اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ اس دوران قلندرز نے کرس گیل کے دو آسان کیچز ڈراپ کر دیئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرس گیل نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد 40 جب کہ محمد نواز 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین جب کہ شاہین آفریدی، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 ٹاس

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان  سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹیمیں

یہ  بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کامران اکمل نے اپنا ریکارڈ واپس لے لیا


متعلقہ خبریں