وہاب ریاض کا ہر پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز

وہاب ریاض کا ہر پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ک چھٹے ایڈیشن کا تمام تر رنگینیوں کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے اور اب تک بیشتر ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ کھیل چکی ہیں۔ 

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز میں ہی بہت سے یادگار اور دلچسپ لمحات دیکھنے میں آ رہے ہیں جو مداحوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارری گرل دانانیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں

پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بالر وہاب ریاض ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ نیا کر کے داد سمیٹتے ہیں۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں وہاب ریاض کی نئی مونچھیں اور وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سب سے الگ رہا۔

پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ سجا تو فاسٹ بالر نئے اسٹائل کے ساتھ میدان میں اترے اور فوراً ہی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔

کسی نے ان کی مونچھوں کو سراہا تو کسی نے  “چائنہ کا مچل جانسن” جیسے خطاب سے نوازا تو کچھ چلبلوں نے فاسٹ بالر کے اسٹائل کو آن لائن شاپنگ سے تشبیہ دے ڈالی۔

اب کی بار پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں وہاب ریاض نے جشن منانے کا نیا انداز اپنایا ہے، زلمی کے کپتان نے  ہر دفعہ ہاتھوں سے مختلف اشارے بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔

شائقین پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بالر وہاب ریاض کے اس انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں