ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع ہوگا

فائل فوٹو


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا جس میں  منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس سے قبل ایف اے ٹی ایف نے تمام ممالک کی مجموعی کارکردگی کو اپڈیٹ کیا ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا گرے لسٹ سے نکالنے سمیت تمام آپشنز پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات میں مزید بہتری دکھائی ہے۔

پاکستان کے متعلق فیصلہ 27 نکاتی ایکشن پلان کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پرعملدرآمد کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جبکہ بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے۔


متعلقہ خبریں