تین مرلہ مکان کیلئے خاندان کے 5 افراد قتل 



خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

پولیس حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور یہ کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان: اندھادھند فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پشاور پولیس نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ قتل کی وجہ عناد گھریلو تین مرلہ مکان کا تنازعہ ہے، فائرنگ بھتیجے نے کی۔

قبل ازیں پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے پل شیخانی کے بازار میں ملزم کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ ملزم فائرنگ میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قانونی کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنک کا ذاتی دشمنی کے سبب پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں کو قتل کر کے کھانے والے شخص کو عمر قید کی سزا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق شاہ صدردین کے نواحی علاقے پتی سلطان لاشاری سے ہے۔ مارے جانے والے مبینہ حملہ آور کی جیب سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں