میری جان کو خطرہ ہے، پریزائیڈنگ افسر

میری جان کو خطرہ ہے، پریزائیڈنگ افسر

وزیر آباد: وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 کے مبینہ پریزائیڈنگ افسر نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 کے مبینہ پریزائیڈنگ افسر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں غنڈوں نے مجھے دھمکایا اور قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ پولنگ کے دن انہیں شرپسند عناصر مدد کے لیے تنگ کرتے رہے تھے۔

پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ وہ پولنگ کے بعد ووٹوں کا تھیلا جمع کروانے جا رہے تھے لیکن شرپسند عناصر کی جانب سے انہیں سڑکوں پر گھمایا گیا اور ٹولے میں سے ایک بندہ تھیلا لے کر بھاگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کےکاغذات نامزدگی مسترد

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 فروری کو ضمنی انتخاب کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پریزائیڈنگ افسر کو لوگوں نے ووٹ کا تھیلا باہر لے جاتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور جب ان سے تھیلے کے متعلق استفسار کیا گیا تو وہ چپ رہے۔

مبینہ طور پرووٹوں کا تھیلا لے کر فرار کے دوران پکڑے گئے پریزائیڈنگ افسر نے اپنا نام لیاقت علی بھٹہ بتایا تھا۔


متعلقہ خبریں