سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم رہنما نااہل قرار


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیوایم رہنما روَف تصدیقی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ریٹرننگ افسر نے اعتراض کیا تھا کہ روَف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے اور رؤف صدیقی نے بی اے کر رکھی ہے لیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر پنجاب ہاؤس سے جواب طلب کر لیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید نے درخواست دائر کی تھی جس کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیر اعظم

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

پرویز رشید کی طرف سے وکیل احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نےسینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے میں 96 لاکھ روپے کا نادہندہ ہونا جواز بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں