نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دل جیت لیے

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دل جیت لیے

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن گمشدہ کھولنے کی تلاش کے لیے خود میدان میں اتر آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ائرپورٹ انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ونک نامی کھلونا دیا جس کے مالک کو ڈھونڈا جا رہا تھا۔ جسینڈا آرڈرن نے فیس بک پر تصویر کے ساتھ اپیل کی کہ کھلونے کے مالک تک پہنچانے میں مدد کریں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ چھوٹی چیز ہے لیکن جو اس کا مالک ہے اس کے لیے قیمتی ہو گی۔

جیسنڈا نے لکھا تھا کہ میں آج صبح ہیملٹن ائرپورٹ پر پہنچی تو وہاں کے عملے نے مجھے ایک خرگوش کھلونا دیا اور بتایا کہ یہ ائرپورٹ سے ملا ہے اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتال کی لفٹ گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ موجود تھے

جیسنڈا آرڈرن کی پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد  ائرپورٹ انتظامیہ کھلونے کو اس کے مالک تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئی۔

ائرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ونک کا خاندان تلاش کر لیا ہے اور یہ ایک ننھے بوئین نامی بچے کا تھا، جس نے اس کا نام ’نونو‘ رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں