اسد عمر نے ’پارری گرل‘ کو مستقبل کی سیاستدان قرار دے دیا

اسد عمر نے ’پارری گرل‘ کو مستقبل کی سیاستدان قرار دے دیا

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے ’پارری گرل‘ دنانیر مبین کو مستقبل کی سیاست دان قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور سدہارتھ ملہوترا بھی ’پارری گینگ‘ میں شامل

گزشتہ روز اسد عمر اور دنانیر نے کرکٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان نے دنانیر سے سوال کیا کہ ’آپ کو کرکٹ کا شوق ہے اور خاص کر پی ایس ایل میں کتنی دلچسپی ہے؟‘

جس پر ’پارری گرل‘ نے جواب دیا کہ ’مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آرہی ہوں‘ ۔

دنیانیر نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بیٹنگ بالنگ سے زیادہ پسند ہے‘۔

میزبان نے ’پارری گرل‘ سے پوچھا کہ آپ آؤٹ ہونے پر شکست تسلیم کر لیتی ہیں یا بلا لے کر بھاگ جاتی ہیں؟ جواباً دنانیر کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: پارری گرل دانانیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں

دنانیر کے اس جواب پر وفاقی ویزر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’دنانیر کا مستقبل سیاست میں ہے‘۔


متعلقہ خبریں