پی کے میں بھی تبدیلی آگئی

پی کے میں بھی تبدیلی آگئی

فوٹو: فائل


عامر خان کی مشہور فلم پی کے میں تبدیلی آگئی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اب رنبیر کپور ادا کریں گے۔

پی کے 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ اپنے وقت تک کی سب سے کامیاب ترین بالی وڈ فلم تھی اس فلم کا ریکارڈ پہلے دنگل اور بعد میں باہو بلی 2 نے توڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

پی کے میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار سشانت سنگھ نے ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

پی کے ان چند بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے جس میں پاکستانیوں کو نا صرف ہیرو دکھایا گیا بلکہ ان کی سچائی بھی بغیر تعصب کے دکھائی گئی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔

پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائے گا۔

ودھو ونود چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ ابھی کہانی باقی ہے اور اسکرپٹ نہیں لکھا گیا۔ جب ابھی جیت جوشی اسکرپٹ لکھ لیں گے تو فلم بنا دی جائی گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔

یاد رہے کہ ’پی کے‘ دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔


متعلقہ خبریں