انتہا پسند بھارتی پھر سیف اور کرینہ کے بچے کے نام کے پیچھے پڑ گئے

فوٹو: فائل


بالی وڈ کا پاور کپل سیف علی خان اور کرینہ کپور دوسرئ بچے کے والدین بن گئے ہیں۔

سیف اور کرینہ کی جوڑی ’سیفینہ‘ ہمیشہ سے ہی مرکزِ نگاہ رہی ہے اور ان کا بیٹا تیمور بھی پیدائش کے فوری بعد سے ہی میڈیا اور مداحوں کا دلعزیر ہے۔

سیفینہ نے جب اپنے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور‘ رکھا تو ان پر انتہاپسند بھارتیوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ سیف اور کرینہ نے اپنے بیٹے کا نام بھارت پر حملہ آور ہونے والے ’تیمور لنگ‘ کی مناسبت سے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور، سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت

کرینہ اور سیف نے اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور اس لیے رکھا کہ اس کا مطلب ’آئرن‘ ہے اور یہ کہ وہ اپنے بیٹے کو آئرن مین بنانا چاہتے ہیں۔

دو روز قبل کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا اور اب سیفینہ کا دوسرا بیٹا انتہاپسند بارتیوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہاپسندوں کی جانب سے  کرینہ اور سیف کو جنگجوؤں کے نام بتا کر ان کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ’اچھا تو ان کے دوسرے بیٹے کا نام اورنگزیب ہو گا یا بابر؟

ایک اور انتہاپسند بھارتی نے لکھا کہ کرینہ اور سیف اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟ اسامہ بن لادن، اجمل قصاب یا اورنگزیب۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر کے مطابق اورنگزیب آ گیا ہے۔

مکنڈ جا نامی انتہاپسند نے لکھا کہ تیمور کے بعد اب کیا نام رکھا جائے گا؟ بابر یا اورنگزیب؟ ٹیپو سلطان کو بھی یاد رکھیں، میں صرف مشورہ دے رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں