امریکہ نے بوئنگ 777 ایس طیارے گراونڈ کر دیئے

امریکہ نے بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے بعد 24 طیارے گراونڈ کر دیئے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوئنگ کمپنی نے دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو بوئنگ 777 ایس کے تمام طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

دوسری جانب جاپان نے بھی بوئنگ 777 ایس کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

گذشتہ روز امریکی شہر ڈینور میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔ جو بالکل محفوظ رہے۔

امریکہ: مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777-200 نے ڈینور ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو اچانک جہاز کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ اسی دوران پرواز پر بھی تھا۔ اس طیارے کو اڑتا ہوا متعدد افراد نے دیکھا۔

کپتان نے اس موقع پر اپنے ہوش و حواس کو قابو میں رکھا اور آگ لگے ہوئے جہاز کو انتہائی مہارت سے واپس ڈینور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل، رپورٹ جاری

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوران پرواز جہاز سے گرنے والے ملبے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ يونائٹڈ فلائيٹ 328 ڈينور سے ہونولولوکے ليے روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

ايک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈيو بنائی۔ جيسے ہی طیارے کے پہيے زمين پر لگے تو مسافر خوشی سے چیخنے لگے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز