سونے کی قیمت میں اضافہ

سونا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار750 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں