گوادر میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کرانے کا اعلان


معروف ٹی وی  اینکر اور گلوکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بعد 25 مارچ کو گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کرایا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ہم نے سپر کپ کا میچ کرایا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او بھی کھیلے اور وہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ میری کوشش تھی کہ پی ایس ایل چھ کا کوئی میچ گوادر میں کرایا جائے تاہم یہ گراؤنڈ ابھی آئی سی سی کے کچھ قوانین کے مطابق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان حکومت کو باقاعدہ طور پر میچ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں