گورنر سندھ کا پولیس آئی جی کو ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل مشتاق مہر کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی جی سندھ کی سیاسی وابستگی اور بے بس ہیں جبکہجیل کے اندر سانپ بھیجے جارہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو سیل میں منتقل کرکے ٹارچر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

گورنر سندھ  نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے کراچی میں عجیب تماشہ جاری ہے، ضمنی انتخابات کے بعد سے سیاسی ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ کو بتانا چاہتا ہوں، مجبور نہ کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آئی جی صوبے اور وفاق کے درمیان بریج کا کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز