عالمی برادری بھارت کو جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیر سے روکے، وزیر خارجہ

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے سے روکے۔

ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے کہ شرکا ای یوڈس انفولیب کی تحقیقاتی رپورٹ سے باخبر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنےکی سازش کو بے نقاب کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ای یوڈس انفولیب کی دوسری تحقیقاتی رپورٹ 9 دسمبر2020 کو منظرعام پر آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نیٹ ورک دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا۔

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت ایک بار پھر آشکار

ہم نیوز کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورپی یونین اداروں کے نام جعلی طور پراستعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی نیٹ ورک کو بھارت سے تعلق رکھنے والاسری واستوا گروپ چلا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ڈوزیئرکے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے اعلیٰ سطح کے نمائندے کو بذریعہ خط  تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا۔

ڈس انفولیب رپورٹ: پاکستان نے بھارتی انکار مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیرسے روکے۔


متعلقہ خبریں