الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار


اسلام آباد: وزارت سانس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔  الیکٹرانک ووٹنگ مشین نیشنل اسنٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس تیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس مشین کے ذریعے الیکشن پر امن کرانے میں مدد ملے گی اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے پر انتخابی نشانات ہونگے جبکہ دوسرا پریزائڈنگ افیسر کے پاس ہوگا۔ پریزائیڈنگ آفیسر ہی مشین آن کرسکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کرکے ووٹ ڈال سکے گا۔ انتخابی نشان پر کلک کرنے کے الیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا نہیں رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے، مریم نواز

فواد چوہدری کے مطابق مشین کے ذریعے نہ صرف الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کی جاسکتی ہے بلکہ بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا۔ مشین الیکٹرک بھی ہے اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ منسٹری اٖف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس بڑا زبردست کام کیا ہے۔اس مشین پر کام جاری ہے اور آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم ووٹنگ کو الیکٹرانک مشین کے اوپر لائے۔ ضمنی الیکشن میں ڈسکہ اور باقی جگہوں میں جو کچھ ہوا اس سے نمٹنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔اس کے ذریعے الیکشن پر امن ہونگے اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔


متعلقہ خبریں