تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست ہوئی، لیاقت خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست ہوئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کیلئے ٹکٹ مانگنے پر حکومت کے ساتھ اختلافات ہوئے، مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کوئی مہم نہیں چلائی، پارٹی کے کارکن ناراض تھے اس وجہ سے ان کو ووٹ نہیں ملا۔

نو منتخب رکن اسمبلی اختیار ولی کا لیاقت خٹک سے اظہار لاتعلقی

ان کا کہنا تھا کہ  میں اپنے بڑے بھائی پرویز خٹک کا احترام کرتا ہوں، میری ان سے ناراضگی پارٹی کی وجہ سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے استعفیٰ دے چکا ہوتا لیکن کارکنوں نے منع کیا، اگر وزیراعظم عمران خان وقت دیں تو اپنے مسائل سے آگاہ کروں گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

جس کے بعد ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار کی حمایت کرنے کے الزام پر لیاقت خٹک سے وزارت آبپاشی واپس لے لی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز