شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

میر علی: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے خواتین کو گولیاں مار دی ہیں۔ گولیاں لگنے سے چار خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ ان کی ایک ساتھی خاتون گھر میں داخل ہو جانے کے باعث محفوظ رہی ہیں۔

قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان

علاقہ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک سانحہ تھانہ میر علی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ بی بی اور جویریہ شامل ہیں جب کہ کی جانے والی فائرنگ سے محفوظ رہنے والی خاتون کا نام مریم بی بی بتایا گیا ہے۔ شدید زخمی کارڈرائیور کا نام عبدالخالق ہے۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک افسر پانچ جوان شہید

شمالی وزيرستان پولیس کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین سباؤن نامی این جی او میں دست کاری کی تربیت دیتی تھیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

علاقہ پولیس کے مطابق خواتین پر کیے جانے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں