کرس گیل کی پی ایس ایل 6 میں آخری اننگز؟


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ممکنہ طور پر پی ایس ایل 6 میں آج آخری اننگز کھیلی ہے۔

کرس گیل نے لاہور قلندرز کے خلاف مشکل حالات میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ کے باعث کرس گیل کو دو موقع بھی ملے تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون گیند باز راشد خان کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

کرس گیل انٹرنیشنل ڈیوٹی کے لیے واپس وطن روانہ ہو جائیں گے جب کہ ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلسی کوئٹہ کو جوائن کریں گے۔

پی ایس ایل 6: کرس گیل صرف ابتدائی دو میچوں کیلئے دستیاب

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کرس گیل نے بتایا تھا کہ وہ کوئٹہ کے لیے ابتدائی دو میچوں میں دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہونے کے بعد وہ واپس آئیں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں  ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں