ساجد سدپارہ نے والد کے ساتھ گزاری آخری رات کی ویڈیو شیئر کردی

محمد علی سدپارہ کے نام سے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنیکا اعلان

اسکردو: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے ساتھ گزاری آخری شب کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی ہے۔

محمد علی سدپارہ اور دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق کے ٹو پر لاپتہ ہو جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام کے ساتھ والد کے ساتھ گزاری آخری رات کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ  ٹیم اور میرے والد کے ساتھ آخری اور میری زندگی کی دشوار ترین رات۔

مرحوم حسن سدپارہ کا بیٹا حکومتی وعدوں کی تکمیل کا منتظر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ ٹیم کے ہمراہ بیس کیمپ میں موجود ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے متعدد دن آپریشن کیا گیا لیکن اس میں کسی بھی قسم کی کامیابی نہیں ملی تو اس کے بعد دنیا کے طویل ترین آپریشن کو ختم کردیا گیا۔

ابرار الحق کا علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان

ساجد سد پارہ پانچ فروری کو آکسیجن سلینڈر میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث بیس کیمپ میں واپس آگئے تھے جب کہ ان کے والد اپنی ٹیم کے ہمراہ بوٹل نیک کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔ ساجد سدپارہ نے اپنے والد کو آخری مرتبہ اسی جگہ دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں