سندھ: اسکول میں داخلے سے قبل بچوں کے طبی ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول میں داخلے کے خواہش مند ہر بچے و بچی کے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر تمام ضروری طبی ٹیسٹ لازمی کرائے جائیں گے۔

ایڈز سے بچاؤ : عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ میں محکمہ صحت  کے منعقدہ اجلاس میں ان بیماریوں کے حوالے سے بطور خاص غور و خوص کیا گیا جن کی ایک دوسرے سے منتقلی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے منتقل ہونے والی بیماریوں پر کنٹرول کرنا اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب ان کی ابتدا ہی میں تشخیص کرلی جائے۔

قیدیوں کی کثیر تعداد ایچ آئی وی ایڈز سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جدید دور میں صرف اسکریننگ کے ذریعے 32 مختلف امراض کی تشخیص ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی تشخیص کے بعد ان کا علاج آسان ہوتا ہے۔

سندھ کی وزیر صحت نے اجلاس میں کہا کہ صوبائی حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج اور ادویات مفت فراہم کر رہی ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ٹی بی کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے ضروری قرار دی جانے والی ادویات کی کھلے عام فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

پاکستان میں 1 لاکھ 65 ہزار افراد ایڈز کا شکار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ میں رتو ڈیرو کے علاقے میں تمام حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اور ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں