پہلی بار مریخ کی سطح پر ہیلی کاپٹر پرواز کیلئے تیار


مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، پہلی بار مریخ کی سطح پر ہیلی کاپٹر پرواز کیلئے تیار ہے ۔

ناسا حکام کے مطابق سرخ سیارے پر بھیجی گئی مشین کی جانب سے مثبت پیغام آیا ہے اور  اس کے تمام آلات درست طریقے سے کام کر رہے ہیں، مشین نے  بیٹریاں چارج کرنا شروع کر دی ہیں ۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو مستقبل میں ایسی مزید پروازیں  اڑان بھریں گی ۔

ناسا کے روبوٹ روور کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

خیال رہے کہ دو روز قبل مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے گئے ناسا کے خلائی روبوٹ روور ’پریزرونس‘ نے کامیابی سے لینڈ کی تھی۔

مشن نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا تھا۔ پریزروینس مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔ مشن کی لینڈنگ کا سگنل ناسا کو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: خلائی مشن ہوپ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی

ناسا نے مریخ کی سطح کی تصاویر بھی جاری کر دیں، مشن 249 ملین میل کا سفر طے کر کے اپنی منزل پر پہنچا ہے۔

چھ پہیوں والا روبوٹ دو سال تک گڑھے ڈرل کر کے ماضی میں مریخ پر زندگی کی موجودگی کے ثبوت اکٹھے کرے گا۔ 

جیزیرو کے بارے میں خیال ہے کہ اس میں اربوں سال قبل ایک بہت بڑی جھیل موجود تھی۔ اور جہاں پانی موجود ہو وہاں زندگی کی موجودگی کا امکان بھی موجود ہوتا ہے۔

مریخ سے پتھروں کے یہ نمونے 2030 کی دہائی میں زمین پر لائے جائیں گے۔ 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں