ایران اشتعال انگیزی سے گریز کرے، جنرل کینیتھ میکنزی

افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعال ہوجانے کا خدشہ ہے، جنرل میکنزی

عمان: امریکی فوجی جنرل کینیتھ میکنزی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت تہران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کیساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی نے کہا یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جب سب نہایت احتیاط سے کام لیں اور دیکھیں کہ آگے کیا ہوتا ہے؟

انہوں نے عمان کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایران کے قریب ترین علاقوں کا دورہ کیا اور اس کے بعد عالمی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیا۔

امریکہ کے موجودہ صدر جوبائیڈن، مغربی ممالک اور ایران کی جانب سے اس وقت 2015 میں طے پانے والے معاہدے کو بحال کرانے کے حوالے سے کوششیں تیز دکھائی دے رہی ہیں۔

2015 میں ایران سے طے پانے والا معاہدہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور حکومت میں ہوا تھا جس سے سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جب ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی تو اس کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا یورینیم کی افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے کا عندیہ

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کے چیف رافیل گروسی نے اتوار کے دن تہران کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایرانی ایٹمی تنصینات کے جائزے کو جاری رکھنے کے لیے عارضی حل کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی نے کہا کہ ان کے خیال میں وہ چاہیں گے کہ خطے کے ذمہ دار رکن کے طور پر جانے جائیں۔

دلچسپ امر ہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تیل کی پیداوار کا پانچواں حصہ گزرتا ہے اورامریکی فوج کے جنرل کینیتھ میکنزی کے دورہ عمان کا وہ خاص مرکز تھا۔

جنرل کینیتھ میکنزی نے جب فضائی دورہ کیا تو عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہ ایرانی جزیرے قسم کے نزدیک تک پرواز کرتے ہوئے گئے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم قسم کو دیکھ تو رہے تھے لیکن یہ ابر آلود دن تھا اس لیے صاف طور پر نہیں دیکھ سکے۔

امریکی صدر جوبائیڈن: ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار

عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی جنرل کا دورہ عمان انتہائی سخت سیکیورٹی میں انجام پایا۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی کی جانب سے دیے جانے والے انٹرویو کے بعد عالمی خبر رساں ایجنسی نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جوہری کام کے حوالے سے امریکی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کو 20 فیصد تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ ہم اس کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں تک ہمیں اس کی ضرورت ہوگی۔

ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی ایجنسی موساد ملوث تھی، رپورٹ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اس کو 60 فیصد تک بھی لے جاسکتے ہیں اور ایسا کرنے سے کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں