انٹرویو کے دوران حسنین کی حارث رؤف کیساتھ چھیڑ چھاڑ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران محمد حسنین کی حارث رؤف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئٹہ کی اننگز کے اختتام کے بعد لاہور قلندرز کے گیند باز حارث رؤف انٹرویو دے رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران محمد حسنین انہیں چھیڑنا شروع کر دیتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث حسنین کو منع کرتے ہیں تاہم حسنین ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

دونوں کرکٹرز کی نوک جھونک سے کمنٹریز بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں حارث کی حالت کو ایسے بیان کیا گیا کہ ’جب کسی اسٹوڈنٹ کو پرنسپل آفس میں بلاتا ہے اور اس کے دوست اسے کھڑکی سے چھیڑ رہے ہوتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں