ایران: سپریم لیڈر نے خواتین کارٹون کریکٹرز کیلیے حجاب لازمی قرار دیدیا

ایران: سپریم لیڈر نے خواتین کارٹون کریکٹرز کیلیے حجاب لازمی قرار دیدیا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا یورینیم کی افزودگی 60 فیصد تک بڑھانے کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق ٹی وی چینل العربیہ نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟

جون تک ایران و افغانستان بارڈز پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائیگا۔، شیخ رشید

ذرائع ابلاغ کے مطابق کیے جانے والے سوال کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں ہے لیکن حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔

ایران اشتعال انگیزی سے گریز کرے، جنرل کینیتھ میکنزی

ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں