ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد


اسلام آباد: ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل ہولوسی اَکار نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ  نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرترک چیف آف جنرل اسٹاف کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جنرل ہولوسی اکار اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیشہ ورانہ امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ بحری اشتراک پر بات کی۔

ترک مہمان نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا.

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعاون و اشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔


متعلقہ خبریں