کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں24لاکھ79 ہزار سے زائد اموات

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 21 جون 2021  تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ چار مراحل میں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے تک کا سفر پانچ ہفتوں میں طے کیا جائے گا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ پہلا مرحلہ دوحصوں پرمشتمل ہوگا۔ انہوں ںے بتایا کہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے اور آؤٹ ڈورکھیلوں کی بھی اجازت دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کے لیے کچھ تاخیر سے کھل سکتے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 8 مارچ سے عوامی مقامات میں دو افراد مل کرپکنک کرسکیں گے اور 29 مارچ سے دو گھرانوں کے 6 افراد کو گھر سے باہر اور باغات میں بھی ملاقات کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم زیادہ جان لیوا ہے، ماہرین کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال، گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ بھی کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیئر ڈریسرز، جم اور آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ بھی کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹس اور سنیما ہال بھی کھول دیے جائیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ مرحلہ وارپابندیوں کو ختم کرنے سے قبل چار شرائط کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔ ان شرائط میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورتحال شامل ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ویلز،اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں لاک ڈاؤن سے متعلق مختلف حکمت عملی اختیار کریں گے۔


متعلقہ خبریں