آج ملتان سلطان کی جیت ہو گی، یونس خان کی پیشگوئی


اسلام آباد: سابق پاکستانی کرکٹر یونس خان نے آج کے میچ میں ملتان سلطان کی جیت کی پیشگوئی کر دی۔

سابق پاکستانی کرکٹر یونس خان نے ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بہت ساری چیخیں سنائی دیں اور بہت سے چوکے، چھکے بھی نظر آئے۔ سرفراز احمد کو تھوڑا سا کم پریشر لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرس گیل نے جاتے جاتے بہت اچھی اننگز کھیلی اور ان کی کارکردگی میچ میں نظر آئی۔ جب بیٹنگ میں پارٹنر شپ بنتی ہے تو رنز بنتے ہیں۔ صائم ایوب کے پاس ایک آزادی ہونی چاہیے۔

یونس خان نے کہا کہ اعظم خان کو اپنی کارکردگی تھوڑی اور بہتر کرنا ہو گی اور اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے۔ اعظم خان کو جلد سمجھنا ہے کہ انہیں فٹنس پر کیا کرنا ہے ہم اعظم خان سے یہ نہیں کہیں گے کہ اپنا وزن کم کریں۔

انہوں نے سہیل اختر کی کپتانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز فائنل میں کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہے اور ٹاپ آرڈر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو تھوڑی تبدیلی کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا

سابق کرکٹر نے کہا کہ عثمان شنواری پر جب پریشر آتا ہے تو وہ رنز دیتے ہیں۔ سرفراز احمد کو ٹیم لے کر چلنا ہے اور انہیں اپنی کپتان پر تھوڑی اور توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی پاورپلے میں شارٹس نظر آئیں اور ان کو اپنی کرکٹ سمجھ آ رہی ہے، پلان بھی کلیئر ہو رہے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ملتان سلطانز اپنا اگلا میچ جیت سکتی ہے اور اگلے میچز میں محمد رضوان کی کپتانی مزید بہتر ہو گی۔ پشاور زلمی کی پلاننگ اتنی بہتر نظر نہیں آئی۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا اچھا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں