سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ نہیں ملایا؟


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہیں اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ6 کے چوتھے میچ میں بھی کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اپنی ٹیم کے ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہوتے رہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں سوموار کو چوتھا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا جسے لاہور قلندرز نے میچ کے 19 ویں اوور میں آسانی سے جیت لیا۔

محمد حفیظ نے فخر زمان کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کو آخری 12 گیندوں پر4 رنز درکار تھے اور محمد حفیظ بالر کا سامنا کر رہے تھے۔ حفیظ نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کیخلاف سرفراز کو غصہ بار بار کیوں آیا؟

میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیمیں گراؤنڈ سے باہر جا رہی تھیں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد جو پورے میچ میں اپنے کھلاڑیوں پر غصہ کرتے رہے انہوں نےحفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

حفیظ سب سے آگے اور سرفراز اپنی ٹیم کی قطار میں سب سے پیچھے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان حفیظ کیساتھ ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

میدان سے باہر جاتے ہوئے جب حفیظ اور کرس گیل خوش گپیاں کر رہے تھے تو سرفراز اس وقت بھی اپنی ٹیم سے الگ اکیلے ہی چل رہے تھے۔

بعد ازاں سرفراز نے حفیظ کے ساتھ مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے اسے آگے چلنے کا کہا، جس پر حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دیگر انتظامیہ کے ساتھ  ہاتھ ملایا۔


متعلقہ خبریں