حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مبینہ جعلی نمبر پلیٹ ہونے کا انکشاف

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مبینہ طور پر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایکسائز ریکارڈ کے مطابق کے ایس 8500 لال رنگ کی گاڑی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال سفید رنگ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم ہیڈ ہے جبکہ حلیم عادل شیخ کے گارڈز کے پاس کلاشنکوف موجود تھی جس کا ایف آئی آر میں ذکر نہیں ہے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پیپلز پارٹی انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور پولیس سیاسی ایما پر حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے زیراستعمال گاڑی قانونی ہے اور ان کے گارڈز کے پاس کلاشنکوف موجود نہیں تھی۔ فائرنگ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے حلیم عادل شیخ پر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ جدید اسلحہ کے ہمراہ پہلے سے وہاں موجود تھے اور پولیس نے پیپلز پارٹی کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔


متعلقہ خبریں