ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

ناسا نے اپنے خلائی مشن کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپیس کرافٹ پیرا شوٹ کے زریعے مریخ کی سطح پر اترا ہے اور پرسیورینس خلائی مشن پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں۔

ناسا کے مطابق اسپیس کرافٹ کے پاس بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا موجود ہے جو آہستہ آہستہ زمین پر واپس بھیج رہا ہے۔

اس سے قبل ناسا نے خلائی مشن کی جانب سے بھیجی گئی مریخ کی تصویر جاری کی تھی۔

ناسا حکام کے مطابق سرخ سیارے پر بھیجی گئی مشین کی جانب سے مثبت پیغام آیا ہے اور اس کے تمام آلات درست طریقے سے کام کر رہے ہیں جبکہ مشین نے  بیٹریاں چارج کرنا شروع کر دی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار مریخ کی سطح پر ہیلی کاپٹر پرواز کیلئے تیار

ناسا حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو مستقبل میں ایسی مزید پروازیں اڑان بھریں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے گئے ناسا کے خلائی روبوٹ رورو ’پریزرونس‘ نے کامیابی سے لینڈ کی تھی۔ مشن نے خلاف میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا تھا۔ پریزروینس مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔ مشن کی لینڈنگ کا سگنل ناسا کو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز