واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر میسجز بند


انٹرنیٹ سے پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیاں قبول نہ کرنے والے صارفین پیغامات کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو15مئی کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ پالیسی قبول نہ کرنے والوں کا اکاؤنٹ120 دن تک غیرفعال رکھا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اکاؤنٹ غیرفعال ہونے کے دوران صارفین کالز کر سکیں گے اور نوٹیفکیشن بھی وصول کرتے رہیں گے۔ واٹس ایپ نے جنوری2021 میں اپنی پالیسی اپڈیٹ کی تھی جس پر صارفین کی طرف سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی اپڈیٹ پالیسی کے نوٹیفیکیشنز بھیجے تھے جن کے مطابق8 فروری تک پالسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر اکاؤنٹ ڈیلیٹ

بعد ازاں صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد کمپنی میں تاریخ تبدیل کی اور صارفین کومئی تک کا وقت دیا تھا۔

نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔

پالیسی کے مطابق واٹس ایپ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کسی دوسرے بزنس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو اس کی تمام معلومات کمپنی کے پاس پہنچ جاتی ہیں جس کو فیس بک کی زیرملکیت دیگر ایپلیکیشنز سے شیئر کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق ادارے کو اپنی مارکیٹنگ، سپورٹ، تبدیلیاں اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی معلومات درکار ہیں، جو نئی پالیسی کو قبول کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتیں۔


متعلقہ خبریں