ڈسکہ میں پولیس نے ووٹرز کو ہراساں کیا، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں کو ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے، مریم نواز

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ الیکشن عملہ غائب ہوا اور پولنگ پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ ملک کیا ترقی کرے گا جس میں عدالتوں کا کوئی احترام نہیں، براڈشیٹ کیس دیکھ لیں  احتساب کا ادارہ خود کرپشن میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا کے چیمبرز کے لیے جگہ مہیا کی جانی چاہیے، چیف جسٹس کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں حلقے میں ری پولنگ ہو، حکومت خود الیکشن چوری کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز