جوتا نگلنے والے مگرمچھ کی سرجری

جوتا نگلنے والے مگرمچھ کی سرجری

امریکی ریاست فلوریڈا کے زولوجیکل پارک میں ایک مگر مچھ اس وقت مشکل میں پڑگیا جب اوپر سے گزرنے والے ایک زپ لائنر کے پاؤں کا جوتا مچھ کے منہ میں جا گرا۔

یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ، سانپ پالنے کا کیس، رابی پیرزادہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

زپ لائنر کا جوتا مگر مچھ کے معدے میں پھنس گیا جس سے وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہوگیا۔ مگرمچھ کی تکلیف دیکھ کر ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کر کے جوتا نکالنے کا فیصلہ کیا۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 11 فٹ طویل مگر مچھ کو 5 فروری کو لایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ ابتدا میں مگر مچھ نے جوتے کو اگل دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وہ اسے دوبارہ کھا گیا جس کے بعد جوتا مگرمچھ کے معدے میں پھنس گیا۔

ڈاکٹرز نے مگر مچھ کو قے کروانے کی کوشش بھی کی لیکن جوتا باہر نہ نکل سکا جس کے بعد اس کی سرجری کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: بوٹسوانا میں سینکڑوں ہاتھیوں کی پر اسرار موت

سرجری کے بعد مگر مچھ ایک رات ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا، اس کے اگلے دن اسے واپس اس کے انکلوژر میں منتقل کردیا گیا جہاں پارک کا عملہ اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں