پی ایس ایل 6: راشد خان کا سفر ختم

پی ایس ایل 6: راشد خان کا سفر ختم

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سکس میں شامل افغان کھلاڑی راشد خان کا سفر ختم ہو گیا۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے افغان کھلاڑی راشد خان وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون باؤلر راشد خان زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے وطن واپس روانہ ہوئے۔

روانگی سے قبل راشد خان نے کہا کہ قومی ذمہ داری کے باعث بہت جلدی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ لاہور قلندرز اور چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور پیار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے سال دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آئیں گے۔

واضح رہے کہ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تھے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کیخلاف سرفراز کو غصہ بار بار کیوں آیا؟

گزشتہ روز راشد خان نے پشاور زلمی کے خلاف کھیلتے ہوئے بلا گھما کر چھکا مارا تھا جسے ہیلی کاپٹر چھکے کا نام دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


متعلقہ خبریں