کپل شرما وہیل چیئر پر آ گئے، مداح تشویش میں مبتلا

فوٹو: فائل

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کپل شرما کا شمار بھارت کے معروف ترین کامیڈینز میں کیا جاتا ہے، نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی ان کی ایک بہت بڑی فین فالونگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما حال ہی میں دوسرے بیٹے کے والد بنے ہیں جس پر مداحوں نے ان کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیکن اب کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر  پر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں کپل شرما ماسک پہنے وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں تاہم بظاہر ان کے جسم پر کوئی چوٹ یا زخم نظر نہیں آ رہا۔

معروف کامیڈین کی وہیل چیئر چلانے والے شخص نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای) کٹ پہن رکھی ہے۔

کپل کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم کامیڈین کی جانب سے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز