بدنام  زمانہ اسمگلر الچیپوگزمین کی بیوی بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار


بدنام  زمانہ اسمگلر الچیپو گزمین کی بیوی کو بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اکتیس سالہ ایما پر الزام ہے کہ انہوں نے الچیپو کی گرفتاری کے بعد اسمگلنگ کا روبار سنبھال لیا تھا۔ انہیں امریکا میں گرفتار کیا گیا۔  ایما پر چرس، کوکین، ہیروئن اور دیگر منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کا الزام ہے۔

ایما کو امریکا کے ڈیلیس ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے واشنگٹن کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔

الچیپو گزمین کی بیوی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کرانے میں مدد کی۔ دنیا کا بد نام زمانہ اسمگر جب2016 میں دوسری بار گرفتار ہوا تو اس کی بیوی نے ایک بار پھر اس کے چھڑانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔

ایما انیس کارونیل بیرس کی بیٹی ہیں جو کہ منشیات اسمگل کرنے والے سینالوا کارٹل کے اہم رکن تھے۔ الچیپو گزمین نے ایما کیساتھ2007 میں شادی کی تھی۔

دو سال قبل الچیپو گزمین پر امریکا میں منشیات اسمگل کرنے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ بدنام  زمانہ اسمگلرالچیپو گزمین کو امریکا کی محفوظ ترین جیل میں رکھا گیا ہے۔

حکومت میکسیکو نے سال2020 میں الچیپو کو شمالی میکسیکو کے ایک قیدخانے سے ملک بدر کرکے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔

اس سے قبل الچیپو نے ایک میل لمبی زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے میکسیکو کے سخت ترین قیدخانے سے بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی۔ امریکا میں الچیپو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

الچیپو گزمین کی بیوی کی بیوی دو سال سے اپنے شوہر کیساتھ رابطے میں نہیں تھی۔ امریکی حکام کو علم تھا کہ وہ اپنے شوہر کا کاروبار چلا رہی ہے لیکن اس کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں