این اے 75، شبلی فراز کا دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد کی پہچان ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آتے اور اب مخالفت کرنے والوں کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کی کیوں مخالفت کر رہے ہیں؟ مسلم لیگ ن جو انتخاب جیتے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنے والی پارٹی اس وقت سیخ پا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی انتخاب مہذب طریقے سے نہیں لڑا۔

انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت، دھونس اور دھاندلی مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے اور ان کی لیڈر شپ جھوٹ پر مبنی بیان دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے75 کا الیکشن:پی ٹی آئی سے ریکارڈ طلب

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو اور قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں