سرفراز اور حفیظ پہلے آپ پہلے آپ


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اپنی ٹیم کے ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہوتے رہے۔ سرفراز احمد جو پورے میچ میں اپنے کھلاڑیوں پر غصہ کرتے رہے انہوں نےحفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

میچ کے اختتام پر حفیظ سب سے آگے اور سرفراز اپنی ٹیم کی قطار میں سب سے پیچھے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان حفیظ کیساتھ ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

میدان سے باہر جاتے ہوئے جب حفیظ اور کرس گیل خوش گپیاں کر رہے تھے تو سرفراز اس وقت بھی اپنی ٹیم سے الگ اکیلے ہی چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ نہیں ملایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بھلا کر میچ کے اختتام پر پہلے آپ پہلے آپ کر کے آگے جانے دیا۔

سرفراز نے حفیظ کے ساتھ مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے اسے آگے چلنے کا کہا، جس پر حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دیگر انتظامیہ کے ساتھ  ہاتھ ملایا۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے حفیظ کو لیڈ کرنے کے لیے راستہ دے کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر بھی حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز احمد نے یہ کہہ کر معاملہ ختم کیا تھا کہ حفیظ بڑے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں