کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو وارننگ

K-electric

بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں کے الیکٹرک بھی میدان میں آگئی


چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو وارننگ دی ہے کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کی وارننگ دے دی۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کچھ کرنا ہے کریں، اتھارٹی آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے اور اب گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

کے الیکرک حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ گرمیوں میں بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا اور یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب نیپرا نے 9 جنوری کے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ پبلک کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین سمیت پورے ملک کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ میں کہا گیا کہ گدو پاور اسٹیشن میں رات 11 بجکر 41 منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا۔ گدو پاوراسٹیشن پر کام ہو رہا تھا لیکن ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک غلطی کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا یہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا تھا۔

سفارشات میں کہا گیا کہ توانائی کی بچت کی اسٹڈی کی جانی چاہیے اور مستقبل میں بلیک ڈاؤن سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگر پاور پلانٹ احتیاطی تدابیراختیار کریں۔


متعلقہ خبریں