سجل علی کی دیورانی بننے کیلئے شرائط؟

سجل علی کی دیورانی بننے کیلئے شرائط؟

فوٹو: فائل


پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرا رضا نے اپنے چھوٹے بیٹے کی دلہن کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ثمرا رضا جو کہ اداکار و ڈائریکٹر آصف رضا میر کی اہلیہ ہیں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MamaMir (@maamaamir)

ثمرا رضا میر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک لڑکی سیدھی سادھی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی ، جسےرات بھر اٹھنے اور جاگنے کاشوق ہو، کوئی ہے؟

سجل علی کی ساس نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’درخواستیں قبول کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔

Sajal Ali showers love on mother-in-law on Mother's Day

خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی اداکار و ڈائریکٹر آصف رضا میر اور ان کی اہلیہ ثمرا رضا کی بہو اور ان کے بڑے بیٹے اور معروف اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں۔

احد رضا میر گزشتہ برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام

سجل علی اور ان کی ساس ثمرا رضا کے تعلقات مثالی ہیں اور اس حوالے سے اکثر دونوں کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں