نیب کی سب سے بڑی ریکوری

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کر لی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے ملزم احسان الہٰی سے 21 ارب روپے مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین کے ذریعے برآمد کر لی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کے مطابق یہ بڑی کامیابی ہے۔ احتساب عدالت نے پلی بارگین کی منظوری دی ہے جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے 10 سے زائد ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ مہینے نیب نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کے ساتھ 6 کروڑ 26 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی تھی۔

شمزید حسین نامی شخص نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی تھی۔ ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے 4 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار 406 روپے ہتھیائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو وارننگ

پلی بارگین میں طے ہونے والی رقم کی پہلی قسط ایک کروڑ 86 لاکھ چیئرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے گئے تھے اور دیگر رقم 2 مساوی اقساط میں جمع کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 78 متاثرہ افراد نے شکایات جمع کروائی تھیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف 5 کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 206 روپے کے کلیمز موصول ہوئے۔


متعلقہ خبریں