صوبائی وزرا اور معاونین کے لاہور سے باہر جانے پر پابندی

صوبائی وزرا اور معاونین کے لاہور سے باہر جانے پر پابندی

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزرا اور معاونین کے لاہور سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی وزرا اور معاونین خصوصی پر سینیٹ انتخابات تک کیلئےعائد کردی گئی ہے۔ کوئی بھی وزیر، معاون یا گروپ ممبر وزیراعلیٰ سے اجازت لیے بغیر لاہور سے باہر نہیں جاسکتے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکین صوبائی اسمبلی سے رابطوں کیلئے وزارتی گروپس تشکیل دے دیے ہیں۔

مزید پڑھین: سینیٹ انتخابات: پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

دوسری جانب ہم نیوز سینیٹ (ایوان بالا) انتخابات میں پنجاب سے خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستوں پر بلا مقابلہ فیصلے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی زرقا تیمور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی بلا مقابلہ منتخب ہو سکتی ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دیں گے

ہم نیوز کو اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جب تک امیدواران کی حتمی فہرست جاری نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک بلا مقابلہ کسی کی بھی جیت کو حتمی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 25 فروری 2021 کو جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں