حملہ آور تیندوا علاقہ مکینوں کے ہاتھوں ہلاک



تھرپارکر میں بھارت بارڈر کے قریب 8 افراد کو زخمی کرنے والے چیتے کو علاقہ مکینوں نے ہلاک کر دیا۔ 

تھرپارکر اسلام کوٹ  کے نواحی گاؤں  سرنگھواری اور بھوتاڑو میں  تیندوے نے گزشتہ روز حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوا، شہری خوف کا شکار

تیندوے کے 8 افراد کو زخمی کرنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔آج علاقہ  مکینوں نے تیندوے کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیا۔

مقامی افراد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیتا بھارت کا بارڈر پار کرکے پاکستان کی حدود میں آیا تھا۔

دوسری جانب چند روز قبل بھارت میں انتہائی نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک ہو گیا تھا۔ نایاب نسل کا سیاہ چیتا کرناٹک میں ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا چیتا خوراک کی تلاش میں ریل کی پٹری پر آیا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ تیندوے کا روشن چہرہ

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ چار یا پانچ سال کا سیاہ چیتا اس لیے ہلاک ہوا ہو گا کہ اسے وقت پر ریلوے ٹریک سے ہٹنے کا موقع نہیں ملا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی شب جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ریلوے ٹریک سے منگلا ایکسپریس گزرتی ہے۔


متعلقہ خبریں