میچ کے بعد حفیظ کا بلا پکڑ کر کرس گیل نے کیا کہا؟


لاہور قلندرز کے بلے باز محمد حفیظ نے میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل سے ہونے والی گفتگو سے متعلق بتا دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کے دھواں دار بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

محمد حفیظ نے اس میچ میں 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

میچ کے اختتام پر دیکھا گیا کہ کرس گیل محمد حفیظ کا بیٹ پکڑ کر کچھ گفتگو کر رہے ہیں۔

سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ نہیں ملایا؟

اس حوالے سے محمد حفیظ نے بتایا کہ کرس گیل میرے بیٹ کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔

سرفراز اور حفیظ پہلے آپ پہلے آپ

انہوں نے بتایا کہ میں نے کرس گیل سے کہا کہ میرے پاس آپ جیسے مضبوط مسلز(muscles) نہیں ہیں اس لیے مجھے بہترین قسم کی بیٹ ضرورت پڑتی ہے۔


متعلقہ خبریں