عمان: دس ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پیش نظرعمان نے 15 روز کے لیے پروازیں معطل جب کہ دس ممالک کے مسافروں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے قائم عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل اور نائیجیریا کے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ تنزانیہ، گھانا، گنی، سیرالیون اور ایتھوپیا کے مسافروں کے لیے بھی عمان کے دروازے بند رہیں گے۔

پروازوں پر 15 روز کے لیے پابندی اور دو ہفتے کے لیے سفری پابندی کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق عمان کے شہریوں، سفارتکاروں،  ہیلتھ ورکروں اور ان کی فیملیوں پر اس بین کا اطلاق نہیں ہو گا تاہم انہیں مقررہ کردہ صحت کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار 692 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ روز 26 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

عمان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک ہزار 555 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز