پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر سجناں ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجناں مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

دہشتگرد کمانڈر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر گزشتہ روز چار خواتین کارکنان کے قتل میں ملوث تھا۔

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

خیال رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں چار خواتین کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین ایک تنظیم میں دست کاری کی تربیت دیتی تھیں۔ یہ واقعہ شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں